مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں غیرت کے نام پر بیوی نے کلہاڑی کے وار سے شوہر کو قتل کردیا، شوہر کے کسی دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے شوہر کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل اور اس کے ساتھ موجود خاتون کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ مہر ٹاؤن میں واقع ایک مکان میں پیش آیا، جہاں 35 سالہ خاتون رقیہ نے دوسری خاتون سے تعلقات رکھنے کے شبہ میں اپنے شوہر 40 سالہ غلام قمر کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ملزمہ کے شوہر کے ہمراہ مکان میں موجود خاتون بھی کلہاڑی کے وار سے زخمی ہوگئیں۔واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے کسی اور خاتون سے تعلقات پر اپنے شوہر کو قتل کیا جو اُن سے ملنے ان کے مکان میں آئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں غیرت کے نام پر بیوی نے کلہاڑی کے وار سے شوہر کو قتل کردیا، شوہر کے کسی دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
News ID 1875371
آپ کا تبصرہ